ورلڈ بینک نے پنجاب کیلئے 304 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی جانب سے پنجاب کے لیے اس فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری لائے گا جب کہ پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس منیجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔ اس پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں آسانی ہو گی جب کہ پروگرام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ہو گا۔ عالمی بینک کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پروگرام سے کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہو گا جب کہ ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button