سابق بھارتی کپتان اچانک دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

سابق کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سابق بھارتی کپتان کپل دیو کواچانک طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر نئی دہلی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹز نے ان کا معائینہ کیا اور ان کی انجیو پلاسٹی کا بتایا جوجلد ہی اسی ہسپتال میں کی جائے گی۔ 61 سالہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1978 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے بھارت کی طرف سے 131 شاندار ٹیسٹ اور 225 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے اور بہترین کھلاڑی ثابت ہوئے، جب کہ 1983 میں بھارت ان کی کپتانی میں ورلڈکپ کا فاتح بنا۔ کپل دیو نے 1994 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جب کہ وہ 1999 سے 2000 تک بھارتی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
