وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان اور افغانستان میں‌ پولیو کے خاتمے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

فون کال کے دوران دونوں حکام نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں‌ ، غذئیت اور مالی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون کو بڑھانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال وائلڈ پولیو وائرس کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے ، حکومت پولیو کی ہر قسم کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ، دوسری جانب بل گیٹس نے فاوٴنڈیشن کی جانب سے پاکستان پولیو پروگرام کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

دونوں‌ شخصیات نے افغانستان میں‌صحت کی ناکافی سہولیات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک میں‌ پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، عمران خان نے بتایا کہ افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ، اسے مالی امداد کی اشد ضرورت ہے، بل گیٹس افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کریں۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کا پاکستان کے ساتھ فاوٴنڈیشن کی قیمتی شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔

Back to top button