فیصل واوڈا کی کسی بھی’ٹاک شو’میں شرکت پرپابندی عائد

وزیراعظم عمران خان نے نجی چینل کے پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر وفاقی وزیر فیصل واڈا پر کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کے لیے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس ضمن میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں تصدیق کی کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کرلی۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘وزیراعظم نے فیصل واڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کے لیے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے’۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اوروفاقی وزیربرائےآبی وسائل فیصل واڈا کونجی چینل کے پروگرام میں’فوجی بوٹ’ لانے پرشدید تنقیدکا سامنا ہے۔ دوران گفتگوصورتحال اس وقت انتہائی مضحکہ خیز ہوگئی جب فیصل واڈا نے ‘فوجی بوٹ’ میزپررکھتے ہوئے کہا تھا کہ ‘مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی نےلیٹ کربوٹ کوعزت دی ہے’۔
انہوں نےکہا تھا کہ’یہ ہےآج کی جمہوری مسلم لیگ،لیٹ کرچوم کربوٹ کوعزت دو’۔ اس موقع پرپروگرام کے میزبان کاشف عباسی نےکہا تھا کہ ‘میں توسمجھا کہ آپ بندوق لےآئےہیں، یہ توبندوق سےبھی زیادہ خطرناک چیزلائے ہیں’۔ علاوہ ازیں پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نےنجی ٹی وی کےپروگرام میں وفاقی وزیرفیصل واڈا کی جانب سے غیراخلاقی حرکت اورریاستی ادارے کے وقارکومجروح کرنے کی کوشش پرپروگرام اوراس کےمیزبان پر60دن کی پابندی عائد کردی ہے۔
پیمرا نے وفاقی وزیرکی اس حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے دوران فیصل واڈا کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات انتہائی غیرسنجیدہ اورتوہین آمیزتھےبلکہ انہوں نےایک ریاستی ادارے کے وقارکومجروح کرنے کی بھی کوشش کی۔ دوسری جانب نجی چینل کے ٹاک شو میں فوجی بوٹ دکھا کر قومی ادارے کی ساکھ کومجروح کرنے کی کوشش پروفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واڈا کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی گئی۔
مقامی وکیل رانا نعمان ایڈووکیٹ اورمدثرچوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں ایس ایچ اوتھانہ پرانی انارکلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نےموقف اپنایا کہ فیصل واڈا نے ٹاک شومیں فوجی بوٹ دکھا کرقومی سلامتی کےاداروں کی تضحیک کی اوران کا یہ عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کےمترادف ہے۔
فیصل واڈا کوان کےاس عمل پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے اور ‘ٹوئٹر’ پر PTIDisrespectsArmy# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔ سینئر صحافیوں سمیت متعدد ٹوئٹ صارفین نے فیصل واڈا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ صحافی مہر بخاری نے کہا تھا کہ ‘جب قانون کی بالا دستی نہ رہے، جب ریاستی ادارے اپنا اعتماد کھو دیں تو عوامی نمائندے قرآن پاک پر حلف لے کر الزام سے بری ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور وفاقی وزیر ٹی وی پر دوران پروگرام بوٹ دکھاتے ہیں’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button