وفاقی حکومت میں 81 ہزار سے زائد خالی آسامیوں کی تفصیلات جاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی حکومت کےلیے منظور شدہ خالی اسامیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 19-2018 میں وفاقی حکومت کےلیے منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 234 تھی لیکن اس میں سے 5 لاکھ 81 ہزار 755 آسامیوں پر افسران اور ملازمین دستیاب تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی تعداد کی 12.29فیصد یا 81 ہزار 479 آسامیوں خالی ہیں۔
3 لاکھ 99 ہزار 265 ملازمین وفاقی حکومت کے 206 خودمختار اداروں یا کارپوریشنز میں کام کررہے ہیں جب کہ منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 174 ہے یعنی ایک لاکھ 15 ہزار 909 ملازمین کی کمی ہے۔
گزشتہ برس 4 لاکھ 92 ہزار 564 آسامیاں منظورہ شدہ تھیں جس میں 3 لاکھ 97 ہزار 487 پر بھرتیاں کی گئیں، یعنی منظور شدہ آسامیوں کی تعداد میں 4.59 فیصد اضافہ جب کہ حکومتی اداروں میں ملازمین کی تعداد میں 0.45فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کی صورت حال میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران سول سرونٹس کی تعداد میں اضافے اور کمی کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور 10-2009 سے 19-2018 کے درمیان پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کے مواقع تبدیل ہوتے رہے۔
تاہم گزشتہ 5 سالوں یعنی 15-2014 سے 19-2018 کے درمیان منظور شدہ آسامیوں اور ملازمین کی تعداد کے لحاظ سے وفاقی حکومت کا حجم اضافے کے رجحان کو ظاہر کررتا ہے یعنی اوسطاً یہ شرح 5.96 فیصد اور 6.17 فیصد رہی۔
تقسیم کے اعتبار سے 13 ہزار 347 سیکریٹریٹ ملازمین ہیں لیکن 2 ہزار 811 آسامیاں خالی ہیں، سب سے زیادہ تعداد میں آسامیاں منسلک/ماتحت محکموں میں ہیں جن کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 943 ہے اور 77 ہزار 28 آسامیاں خالی ہیں۔
وفاقی حکومت میں محکمہ داخلہ سول آرمڈ فورسز کے باعث سب سے بڑا انتظامی یونٹ ہے جس میں وفاقی حکومت کے کل ملازمین میں سے 39.76 فیصد یعنی 2 لاکھ 30 ہزار 817 ملازمین کام کرتے ہیں۔
دوسرا بڑا محکمہ دفاع ہے جس میں 21.76 فیصد جبکہ ریلوے میں 12.52 فیصد، پاکستان پوسٹ میں 5.05فیصد اور محکمہ ریونیو میں 3.60 ملازمین کے ساتھ تیسرے چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں اور دیگر محکموں میں مجموعی طور پر ملازمین کی تعداد 17.40 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button