وہ شوبز سٹارز جن کے بچے بھی ہیں فنکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے مقبول ترین اداکاروں میں بہت سے ایسے بھی ہیں جن کے بچے بھی جوان ہو گئے ہیں اور وہ بھی اب ان کے ساتھ ہی انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ ان میں سے بہت سارے ایسے فنکار ہوں گے کہ جن کے بارے میں آپ کو پتہ بھی نہیں ہو گا کہ یہ ان کی اولاد ہیں ۔آج ہم آپ کو بتائیں گے ایسے ہی کچھ کامیاب والدین کے بارے میں جن کے بچے بھی اب کامیاب ادکار ہیں ۔اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ان کی ایک الگ پہچان بن گئی ہے ۔

سب سے پہلے بات کریں گے فہد مصطفی ٰ کے بارے میں جو کہ مشہور ڈرامہ نگار اور ایکٹر صلاح الدین کے بیٹے ہیں ۔پاکستان کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع اوران کے بھائی فارس شفیع جو کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور ادکار ہیں ،یہ دونوں بہن بھائی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبا حمید کے بچے ہیں۔ شہروز سبزواری جو کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور ادکار کے طور پر جانے جاتے ہیں، دراصل مشہور اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں۔

پاکستانی فلم انڈسڑی کے روشن ستارے شان شاہد مشہور اداکارہ نیلو جن کے بیٹے ہیں۔ اداکار شان شاہد کے والد ریاض شاہد بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کے بہترین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر رہ چکے ہیں ۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے دانیال راحیل اور مہرین راحیل بھی شوبز انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔سینئر اینکر پرسن کامران شاہد سے متعلق بھی یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ وہ پاکستان کے مشہورو معروف اداکار فلمسٹار شاہد کے بیٹے ہیں۔

سرمد سلطان کھوسٹ کی بات کی جائے تو وہ مشہور اداکار عرفان کھوسٹ کے بیٹے ہیں ۔مشہور ادکار اور مارننگ پروگرام کے میزبان فیصل قریشی ادکارہ افشاں قریشی کے بیٹے ہیں ۔بشریٰ انصاری کی صاحزادی میرا انصاری ٰ بھی اسی انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔
مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یاسر نواز اور اداکار دانش نواز مشہور ادکار فرید نوازبلوچ کے صاحبزادے ہیں ان دونوں نے بھی اسی فیلڈ کو اپناکیریئر بنایا۔ اداکارہ اور مارننگ پروگرام کی ہوسٹ ندا یاسر کا ذکر کریں تو وہ کاظم پاشا کی صاحبزادی ہیں اور ان کی والدہ فہمیدہ نسرین بھی پاکستان کی مشہور و معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔

مشہور ادکار اور فلمسٹار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ اور بیٹا شہزاد شیخ 10سال سے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔اداکار وسیم عباس پاکستانی پنجابی گلو کار اور اداکار عنایت حسین بھٹی کے صاحبزادے ہیں ۔ماڈل ایمان علی اور گلوکارہ رائما علی مرحوم لیجنڈ اداکار عابد علی کی صاحبزادیاں ہیں۔ 90 کی دہائی کی مشہور ادکارہ صاحبہ اداکارہ نشو بیگم کی بیٹی ہیں ۔ عادل مراد لیجنڈ اداکار اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے صاحبزادے ہیں۔
