ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے چور چورکہنے والوں کی اپنی حقیقت واضح کر دی

اپوزیشن جماعتوں نے گورننس اور کرپشن کے معاملات پر بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن بارے انٹرنیشنل ادارے کی رپورٹ سے چور چور کے نعرے لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آ گئی ہے.
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرپشن اور اس کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے180 ممالک میں کرپشن سےمتعلق سال 2019 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا جب کہ زیادہ کرپشن والے ممالک میں پاکستان کا درجہ 117 سے بڑھ کر 120 ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 10 برس میں یہ پہلی بار ہے کہ کرپشن سےمتعلق انڈیکس میں پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے گیا ہے۔
کرپشن میں اضافے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔ یہ ناکام ترین حکومت اور عمران خان ناکام ترین وزیر اعظم ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، نواز شریف کے دور میں حالات بہتری کی جانب گامزن تھے۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی حکومت شفافیت کے حوالے سے بہتر تھی، اربوں کھربوں منصوبے لگنے کے باوجود کرپشن کم تھی۔ چور چور کا شور مچانے والے اب کیا جواب دیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہر محاذ پر ناکام ہونے کے بعد روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا، آٹے بحران کے ذمہ داروں کا پتہ لگایا جائے، ہمارے دور میں آٹے کے کثیر ذخیرے ہوتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت اور وزیراعظم عمران خان ناکام ترین وزیر اعظم ہیں، جتنی جلدی ان سے جان چھڑائیں گے پاکستان کے لیے اتنا ہی بہتر ہو گا۔
212853 8465704 updates
ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، جھوٹے دعووں سے ملک نہیں چلتے،اچھی گورننس سے چلتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چور چور کے نعرے لگائے گئے لیکن اصل چوری ان 16ماہ میں کی گئی، جو چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ دار ہیں وہی اب صورتحال کو کنٹرول کررہے ہیں۔
212853 6527075 updates
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومت کے دعووں کو بے نقاب کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی و بیروزگاری نے گزشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی ، 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا، رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔
212853 8425725 updates
عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کا بیانیہ لے کر آئی تھی لیکن کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔زاہد خان کا کہنا تھا کہ ہزار سے 1500درخت لگے، لیکن دعوے ایک ارب کے کررہے ہیں، حکمرانوں نے لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے اورصنعتیں بند ہیں۔
212853 9487800 updates
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) کے رہنما فیصل سبزواری کابھی کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ وزیراعظم کے لیے پریشانی کی بات ہے، ملک کی معاشی صورتحال پر سب جماعتوں کو ساتھ بیٹھنا چاہیے۔
212853 5174460 updates
رہنما مسلم لیگ ن اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو پی ٹی آئی حکومت کےلیے مکافات عمل قرار دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ نیا پاکستان تو بنا نہیں، اب ڈھونڈنے سے پرانا پاکستان بھی نظر نہیں آرہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button