’’ٹک ٹاکر سحر کا دُلہے کے بغیر رخصتی پر ناقدین کو کرارا جواب‘‘

معروف ٹک ٹاکر سحر مرزا نے دُلہے کے بغیر رخصتی پر باتیں بنانے والے سوشل میڈیا صارفین کو سناتے ہوئے کہا ہے کہ میری رخصتی نہیں ہوئی، صرف نکاح ہوا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سحر مرزا نے تین دن قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی رخصتی کی ویڈیوز شیئر کی تھیں اور کیپشنز میں واضح طور پر لکھا تھا کہ ان کی رخصتی کی ویڈیوز ہیں، ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی تھیں اور ان کی تقریبات میں دُلہے کے نظر نہ آنے پر لوگوں نے ان سے سوال کیے تھے کہ ان کا دُلہا کہاں ہے؟ بعض افراد نے ان شادی کی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی شادی کو ڈراما بھی قرار دیا تھا، جس پر ٹک ٹاکر نے 21 فروری کو انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔سحر مرزا نے اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کی ابھی رخصتی نہیں ہوئی بلکہ صرف نکاح ہوا ہے اور جن تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں وہ تقریبات ان کی جانب سے رکھی گئی تھیں، دُلہے والوں کی جانب سے نہیں تھیں، اس لیے دُلہا نظر نہیں آیا۔ انہوں نے لکھا کہ لوگوں کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا چاہئے اور ساتھ ہی بتایا کہ جب ان کا نکاح ہوچکا تو ایک نہ ایک دن ان کی رخصتی بھی ہونی ہے، وہ ساری عمر تو والدین کے گھر میں نہیں رہیں گی، سحر مرزا نے مزید بتایا کہ جب ان کی حقیقی رخصتی ہوگی تب وہ اس سے بھی زیادہ پرتعیش تقریبات منعقد کریں گی۔ٹک ٹاکر نے واضح نہیں کیا کہ جب ان کی رخصتی ہوئی ہی نہیں تو انہوں نے رخصتی کی ویڈیوز کیوں شیئر کیں اور کیپشن میں رخصتی کیوں لکھا؟ اسی طرح انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ان کا نکاح کس سے ہوا ہے اور کب تک وہ رخصتی کا ارادہ رکھتی ہیں، تاہم انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کی خوشی میں خوش ہوں۔
