پاکستان انڈیا کی ’باسمتی‘ جنگ، مقدمہ ہارنے پر کتنا نقصان ہوگا؟

انڈیا کے یورپی یونین میں باسمتی چاول کے نام کے حقوق حاصل کرنے کی درخواست منظور ہونے پر پاکستان کو چاول کی برآمد پر سالانہ تقریباً ایک ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ انڈیا نے یورپی یونین میں باسمتی چاول کے نام کے حقوق حاصل کرنے کی درخواست جمع کروائی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں پاکستانی چاول کی برآمدات کم ہو کر آدھی رہ جائیں گیں۔ اگر انڈیا کی یورپی یونین میں درخواست منظور ہو گئی تو پاکستان میں اگنے والے باسمتی چاول کو سیکنڈ گریڈ تصور کیا جائے گا جس سے اس کے نرخ میں کمی کے علاوہ آرڈرز کی تعداد میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔
انڈیا کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر کمی آنے کا خدشہ ہے، البتہ پاکستان نے انڈیا کی درخواست کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے اور اس مقدمے کو لڑا جائے گا۔دانشورانہ املاک کے قانون کی رو سے ٹریڈ مارک، برانڈ رجسٹریشن اور کاپی رائٹس کو محفوظ کیا جاتا ہے جس کے بعد کسی بھی کمپنی کا لوگو، نام اور اسکا مواد کوئی دوسری کمپنی یا ادارہ استعمال نہیں کر سکتا۔
اسی قانون کی نسبتاً نئی شق جیوگرافک انڈیکیشن (جی آئی) کے تحت کسی بھی چیز کے ارتقاء یا اصل افزائش کی جگہ کا تعین کر کے اس حوالے سے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے اور اشیاء کو علاقے یا ملک سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔
فوڈ سائنس ماہر عثمان غنی اسکی مثال کچھ یوں دیتے ہیں کہ جیسے پیزا یا پاستہ کو اٹلی سے منسوب کیا جاسکتا یا پھر برگر کو امریکہ سے۔جی آئی قانون کی رو سے جب کسی چیز کو کسی مخصوص علاقے سے منسوب کردیا جاتا ہے تو یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ چیز اصل اسی علاقے سے درآمد ہو سکتی اور اسی علاقے میں قائم فیکٹریوں اور ڈسٹریبیوٹرز کو اس شے کا اچھا ریٹ ملے گا۔
جبکہ انڈیا نے اپنے ملک میں 2008 میں ہی جیوگرافکل انڈیکیشن قانون متعارف کروا دیا تھا جس کے بعد عالمی سطح پر انڈیا باسمتی چاول سے قبل دارجیلینگ کی چائے کے جی آئی حقوق حاصل کر چکا ہے۔ اب انڈیا نے باقاعدہ طور پر باسمتی چاول کے حقوق حاصل کرنے کے لیے یورپی یونین میں درخواست دائر کی ہے۔اس کے برعکس پاکستان میں یہ قانون ہی موجود نہیں تھا۔ ان کے ادارے کی جانب سے کئی سالوں سے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جا رہی تھی تاہم حکومت نے رواں سال فروری میں یہ قانون کابینہ سے منظور کروایا ہے۔ پاکستان یورپی یونین میں باسمتی چاول کے حق کا کامیابی سے دفاع کرے گا، یہ پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کی پراڈکٹ ہے۔یورپی یونین میں پاکستان نے انڈیا کی درخواست کو منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، جسے جلد سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کی جانب سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے پلیٹ فارم کے تحت کیس کا دفاع کیا جا رہا ہے اور الطاف حسین کے مطابق حکومت رائس ایکسپورٹرز کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button