پاکستان سٹاک میں زبردست تیزی
پاکستان سٹاک میں زبردست تیزی ، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری سیشن کے دوران ایک موقع پر ایک ہزار 155 پوائنٹس (2.67 فیصد) کا اضافہ نظر آیا اور وہ 44 ہزار 401 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
رضا جعفری نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس اضافے کے اعلان کے بعد انڈیکس میں 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رضا جعفری نے کہا کہ مرکزی بینک کے آگے کی اس رہنمائی نے بھی کردار ادا کیا کہ مستقبل قریب میں شرح سود میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی، اس سے مارکیٹ میں دوبارہ اعتماد بحال ہوا اور سیمنٹ، سٹیل اور آٹوز کے شعبے تیزی سے دوبارہ اوپر آ رہے ہیں۔
الفا بیٹا کور کے سی ای او خرم شہزاد نے بتایا کہ شرح سود دوہرے ہندسے میں نہیں گئی، اس کو لے کر بازار میں ریلی نظر آ رہی ہے، توقع ہے کہ ایک، دو دن اس کے اثرات رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 9.75 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔
