پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار سمیت 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دیدی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرلز سے لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل نعمان ذکریا، میجر جنرل ظفر اقبال اور میجر جنرل ایمن بلال صفدر شامل ہیں، دیگر میں میجر جنرل انعام حیدر ملک اور میجر جنرل فیاض حسین شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی لیفٹننٹ جنرل بن گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال، میجر جنرل کاشف نذیر،میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عمار رضا اور میجر جنرل شاہد امتیاز شامل ہیں۔

Back to top button