پنجاب حکومت نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس طلب کر لیں

پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی علاج کیلئے لندن میں قیام میں توسیع کی درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس مسترد کرتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹے میں تازہ رپورٹس طلب کر لی ہیں.
نواز شریف کے لندن میں قیام میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے پہلی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے اور نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر کئی اعتراضات اٹھا دیئے ہیں. ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ ضمانت میں توسیع کی درخواست کیساتھ پیش کی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کے لندن قیام کی مدت میں توسیع کی مخالفت کی ہےجس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹس موسول ہونے کے بعد میڈیکل بورڈ رپورٹ کا جائزہ لے گا جس کے بعد نواز شریف کےبیرون ملک قیام میں توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعہ پنجاب حکومت کو 23دسمبرکوبیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست دی تھی، جس پر میڈیکل بورڈ کی طرف سے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو خط لکھ کر رپورٹس طلب کی تھیں لیکن انہوں نے اپنے جواب میں میڈیکل رپورٹس کے حصول کے لئے نواز شریف کے ذاتی معالج کو خط لکھنے کا کہا۔ پنجاب حکومت نے ڈاکٹر عدنان اور عطا تارڑ کو بھی خط لکھ دیا ہے، اس کے علاوہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ڈاکٹر عدنان سے رابطہ کرکے تازہ ترین میڈیکل رپورٹس مانگ چکی ہیں. ذرائع کے مطابق تا حال سابق وزیر اعظم کی رپورٹس کے حوالے سے حکومت کو کوئی مثبت جواب نہیں ملا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button