پینٹاگون اسلحہ ساز کمپنیوں کو نوازنے کےلیے جنگیں کراتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی دفاع کے ذمہ دار محکمہ دفاع ( پینٹاگون) پر الزام عائد کیا ہے کہ پینٹاگون اسلحہ ساز کمپنیوں کو نوازنے کےلیے جنگیں کراتا ہے جب کہ وہ اب امریکا کو نہ ختم ہونے والی جنگوں سے نکال رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں میڈیا بریفنگ کے دوران پینٹاگون پر برس پڑے اور کہا کہ پینٹاگون اسلحہ بنانے والی کمپنیوں کو نوازنے کےلیے دنیا بھر میں جنگیں کرتا ہے، ڈونلڈٹرمپ نے پینٹاگون سے متعلق دنیا کے تاثر پر مہر ثبت کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار جنگوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔
امریکی الیکشن پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر حملوں کے بعد پینٹاگون پر تنقید بھی انتخابی مہم کا حصہ ہے قبل ازیں امریکی ڈیموکریٹک جماعت کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تشدد کو نہیں روک سکتے کیوں کہ برسوں انہوں نے خود لوگوں کو مشتعل کیا ہے۔ جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر مظاہروں کے دوران افراتفری، یہ ٹرمپ کا امن و امان ہے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت پہلے ملک میں اخلاقی قیادت کو ختم کردیا تھا اور وہ تشدد روکنے کے بھی اہل نہیں کیوں کہ خود لوگوں کو تشدد پر اکسانے میں ملوث ہیں۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اپنے حامیوں کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں، یہ ان کی کمزوری ظاہر کرتا ہے جوبائیڈن نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی کو یقین ہے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب کیا جائے توتشدد کم ہوگا؟ امریکی ڈیموکریٹک جماعت کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ جلاﺅ گھیراؤ، لوٹ مار اور تشدد کرنا احتجاج نہیں، کارروائی ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button