پی ایس ایل :زلمی نے قلندرزاور سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 9کے میچز جاری ،پشاورزلمی نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز،ملتان سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کوہرادیا۔

دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری،ڈوسن کی سنچری بھی قلندرز کو شکست نہ بچاسکی۔212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 6 وکٹوں پر 203 رنز بناسکی۔ڈوسن  104 رنز بنا کر ناقابل تسخیر رہے۔شائے ہوپ 29 اور احسن بھٹی 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے ہیں، وہ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

لاہور کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی،  صائم نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی۔ بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ رومین پاؤل نے 20 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 12 اور والٹر 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

دریں اثنا ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 72 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان نے 51 رنز اسکو رکیے۔اس کے علاوہ عثمان خان 14 اور طیب طاہر نے 35 رنز بنائے۔181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی، خواجہ نافع 36 اور کپتان رائیلی روسو 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میچ میں سعود شکیل 24 اور شرفانے ردرفورڈنے 21 رنز بنائے، جیسن روئے اور محمد عامرنے 12، 12 رنز اسکور کیے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیو ڈولی نے تین، تین وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 5 میچ کھیل کر 4 جیتے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین میچز جیتے اور ایک میں ناکامی ملی۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے۔

Back to top button