یو اے ای ،پرفیوم ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی،9پاکستانی شدید زخمی

یو اے ای کے شہر عجمان میں سینی ٹائزر اور پرفیوم کے ڈپو میں آتشزدگی میں 9 پاکستانی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عجمان میں سینی ٹائزر او رپرفیوم کے ڈپو میں لگنے والی آگ میں جھلسنے والے 9 ملازمین کو خلیفہ بن زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 2 کی حالت تشویشناک ہونے پر ابوظہبی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی ہونے والے تمام افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت گلداد ولد شاہ نواز ڈھری ، نواب ولد شاہ نواز، امام بخش ولد خدا بخش سولنگی، محمد اکرم ولد داؤد خان، شاہد ولد ممتاز، ظہور ولد محمد حیات، سکندر ولد عبدالرحیم،  اکبر ولد خمیسہ خان اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والے تمام افراد سندھ کے ضلع بے نظیر آباد اور ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے۔
پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی کے ویلفیئر ونگ نے واقعے کے فوری بعد اسپتال کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Back to top button