چینی نوجوان نے سَر کے بل سیڑھیاں چڑھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

دنیا میں بہت سے کرتب باز اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں اور انہیں سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں کہ انسان کچھ بھی کر سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسے چینی کرتب باز کے عالمی ریکارڈ کے بارے میں بتانے والے ہیں جو سیڑھیاں چڑھتے وقت پاؤں کا سہارا نہیں لیتا۔اب آپ یہی سوچ رہے ہوں گے کہ اگر کوئی شخص سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پاؤں کا استعمال نہیں کرے گا تو وہ دوسرا کیا طریقہ اپنائے گا؟
213822 5607140 updatesچین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والے لی لونگ لونگ نے حال ہی میں ایک ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جس میں انہوں نے سَر کے بل 36 سیڑھیاں چڑھیں۔ اس عالمی ریکارڈ کو بناتے ہوئے انہوں نے 36 سیڑھیاں سَر کے بل چڑھنے کے دوران ایک مرتبہ بھی اپنے ہاتھوں یا پاؤں کا استعمال نہیں کیا۔ اگر آپ بھی سر کے بل چلنا جانتے ہیں اور اس طرح سیڑھیاں چڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تویقیناً ورلڈریکارڈ آپ کا منتظر ہے لیکن اگر آپ اس میں مہارت نہیں رکھتے تو ایسے کرتب کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کو نقصان ہوسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button