ڈی جے محسن عباس نے فلم سائن کرلی

نامور ڈی جے اور اداکار محسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل سے خلع کے بعد اپنے کیریئر کی چھٹی فلم سائن کرلی۔ فلم کا نام ’ونس اپون اے ٹائم ان کراچی‘ ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ نوشین شاہ کام کرتی نظر آئیں گی۔
انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود اس خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا۔
اس فلم کی ہدایات ابو علیحہ دیں گے جب کہ اس کی کہانی علی معین نے تحریر کی ہے۔


خیال رہے کہ سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے گزشتہ سال جولائی میں محسن عباس پر گھریلو تشدد اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد محسن عباس کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔
Nausheen Shahجہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں نجی ٹی وی چینل پر شو ‘مذاق رات’ سے بھی انہیں ہاتھ دھونا پڑا جبکہ ان الزامات کے بعد وہ کسی پروجیکٹ میں کام کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آئے تھے۔
تاہم اداکار و گلوکار نے حال ہی میں اپنا گانا ’روح‘ بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا جسے ملا جلا ردعمل موصول ہوا تھا۔
واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے محسن عباس حیدر پر جنسی تشدد کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود نازش جہانگیر نامی ماڈل سے تعلقات رکھنے کا الزام لگایا تھا اور محسن کے خلاف مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں فاطمہ سہیل نے محسن عباس سے خلع لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
جس کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں لاہور کی فیملی کورٹ نے محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button