کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

گورنر سندھ عمران اسماعیل واضح کیا ہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران گراؤنڈز کو سینیٹائز کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت صحت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پی ایس ایل 2020 سمیت دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
کراچی میں وزیر صحت سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے لیے ہیلپ ڈیسک اور تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں میں بھی فرنٹ لائن ڈیسک قائم کیا جائے گا۔
محکمہ صحت سندھ آج عوامی اجتماعات کے حوالے سے ایڈوائزری بھی جاری کرے گا۔
دوسری جانب معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنے کی ضرورت نہیں تاہم اجتماعات سے اجتناب کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید نو کیسز سامنے آگئے جس سے ملک بھر میں مجموعی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button