کرونا نے مزید 35 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کے مطابق مہلک وائرس کی تشخیص کے لیے 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1656 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مہلک وائرس نے مزید 35 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ، ہسپتالوں میں زیر علاج تین ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
