کیا سشانت کی خودکشی کی وجہ سیف علی خاں کی بے وفا بیٹی ہے؟

بولی ووڈ ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ سیف علی خان کی اداکارہ بیٹی سارہ علی خان کی محبت میں گرفتار تھے جس نے سوشانت کی فلمیں فلاپ ہونے پر اُنہیں چھوڑ دیا تھا۔ چنانچہ سوشانت نے سارہ کی بے وفائی دل پر لے لی اور خودکشی کرلی۔
بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد آئے دن نئے انکشافات اور الزامات سامنے آ رہے ہیں، اب سوشانت سنگھ کے ایک دوست سیموئل ہاکیپ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اپنے دوست سے متعلق یہ انکشاف کیا ہے کہ اس کا سیف علی خان کی بیٹی سے معاشقہ چل رہا تھا جس کی ناکامی نے اسے اپنی زندگی ختم کرنے پر مجبور کر دیا۔
واضح رہے کہ 25 سالہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان کی سابقہ بیوی اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں جبکہ کرینہ کپور سارہ کی سوتیلی والدہ ہیں۔ سارہ کو بچپن سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی لیکن اسے تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں آنے کی اجازت ملی۔ سارہ کو اہنی والدہ امرتا کی کوششوں سے ابھیشیک کپور کی فلم کیدرناتھ میں پہلا موقع ملا جس میں اسکے ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت تھے۔ اس کے بعد دوسری فلم سیمبا میں وہ رنویر سنگھ کے مقابل کاسٹ ہوئیں۔ دونوں فلمیں دسمبر 2018ء میں ریلیز ہوئیں۔
سیموئل ہاکیپ نے سوشانت سنگھ اور اداکارہ سارہ علی خان کی محبت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سارہ اور سوشانت سنگھ کو فلم کیدرناتھ کی پروموشن کے دوران ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا، وہ دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے تھے اور اُن میں ایسا گہرا تعلق تھا جو آج کل کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ سارہ علی خان کا سوشانت سمیت شوٹنگ پر موجود ہر ایک انسان سے بہت اچھا رویہ ہوتا تھا، لیکن جیسے ہی سوشانت کے ساتھ اس کی فلم فلاپ ہوئی سارہ علی خان نے سوشانت سے تعلق توڑ لیا، بعد اذا سوشانت نے سارا کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور پھر پریشان رہنے لگے۔ اسکا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ سوشانت کی فلم فلاپ ہونے کے بعد سارہ کی جانب سے اُسے چھوڑ دینے کے فیصلے میں فلم انڈسٹری کے مافیا کا ہاتھ ہو لیکن اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سوشانت نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
دوسری جانب سیموئل ہاکیپ کے انکشاف سے متعلق کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ’سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان کے تعلق کی خبریں تو پورے میڈیا میں پھیلی ہوئی تھیں، وہ دونوں آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران بھی ایک ہی کمرے میں رہا کرتے تھے۔ کنگنا کا مزید کہنا ہے کہ یہ اسٹار کڈز کے لیے معمولی سی بات ہے کہ باہر سے آنے والے نئے فنکاروں کو خواب دکھاتے ہیں اور پھر اُنہیں پرے پھینک دیتے ہیں لہذا اس معاملے میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے کہ سوشانت بھی گدھ کی طرح کسی کے شکنجے میں آ گیا اور مارا گیا۔
