گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو کام یابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے ۔ سلیکٹڈ اور جعلی وزیراعظم اپنے ہی ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ آج ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ 2018 کا مینڈیٹ جعلی تھا۔ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران عوام پہلے ہی سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومت کو مسترد کر چکی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ آج پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے مینڈیٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ہے۔ اب عمران خان فوری طور پر وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button