ہمارے فیصلے سے ایک شخص کی بھی زندگی خطرے میں پڑنا ناقابل معافی ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مراعات اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 100 روز میں 1900 افراد کا انتقال کرجانا تکلیف دہ بات ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پچھلے 100روز میں سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہم 1900 سے زائد پاکستانیوں سے جدا ہوگئے ہیں جو اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ایک ایسے خطے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں یہ وبا دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس اتنی مہلک ثابت نہیں ہوئی لیکن اس بات سے بھی نظر نہیں چرائی جاسکتی کہ ہر انسانی جان قیمتی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہ برطانیہ میں ہر 10 لاکھ میں سے 600 جبکہ پاکستان میں ہر 10 لاکھ میں سے کورونا وائرس کے سبب 9 افراد کا انتقال ہوا،ان 1935 میں سے ہر فرد اپنے گھروالوں کے لیے پوری دنیا رکھتا تھا۔اسد عمر نے اس لیے قومی پالیسیوں میں تمام چیزوں کو خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن یہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جو ہم فیصلے کررہے ہیں ان کی وجہ سے ایک شخص کی بھی زندگی خطرے میں پڑے وہ ناقابل معافی ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی حکمت عملی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہے کیونکہ اسے روکا نہیں جاسکتا اور اس میں اتنی کمی کرنی ہے کہ نظام صحت مفلوج نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ابھی بھی ہماری اولین ترجیح ہے وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکا نہیں جاسکتا یہ بالکل غلط سوچ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button