اسحاق ڈار شہباز شریف کے ساتھ ہی واپس آجائیں گے

لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ اسحاق ڈار شہباز شریف کے ساتھ ہی پاکستان واپس آئیں گے.

جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ کے ن کے قائد نواز شریف کی لندن میں طویل ملا قات ہوئی، جس میں اسحا ق ڈار کی پاکستان واپس پر مشاورت ہوئی.

قائد ن لیگ نواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ اگر اسحاق ڈار نے پاکستان جانا ہی ہے تو شہباز شریف کے ساتھ ہی چلے جائیں ، جس کے بعد اسحاق ڈار نے شہباز شریف کے ساتھ ہی وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا.

اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔

Back to top button