ٹیکنالوجی کی مدد سے پہلے بار فرعون کا سالم چہرہ تیار

جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم مصر کے سب سے طاقتور فرعون رامسس دوم کا چہرہ 3200 سالوں میں پہلی بار سالم صورت میں دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور مصر کے سائنس دانوں نے اشتراک سے تھری ڈی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے فرعون کی موت کے وقت چہرے کے نقوش دوبارہ تشکیل دیے،نقوش کی دوبارہ تشکیل کے بعد انہوں نے فرعون کی عمر تقریباً نصف صدی تک کم کی تاکہ اس دور کا چہرہ واضح کیا جائے جس وقت اس کی حکمرانی عروج پر تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس کوشش کے نتیجے میں آنے والی فرعون کی تصویر، اس کے چہرے کی تشکیل نو کی پہلی سائنسی تصویر ہے جو اس کی حقیقی کھوپڑی کے سی ٹی اسکین پر مبنی ہے،فرعون کی کھوپڑی کا تھری ڈی ماڈل بنانے والی قاہرہ یونیورسٹی کی سحر سلیم کے مطابق سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی کوشش کے نتیجے میں جو تصویر سامنے آئی وہ بہت جاذبِ نظر تھی۔

Back to top button