روڈا کے سفائر بے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کمرشل منصوبہ سفائر بے ترقی کی طرف گامزن ہے۔2 ہزار ایکڑ پرمحیط سفائر بے کمرشل منصوبے میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔

ڈائریکٹر کمرشل کاشف قریشی کاکہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر 80 فیصد زمین کو کنسورشیم کے حوالے کر دیا جائے گا ۔1 ہزار ایکڑ زمین پہلے ہی حوالے کی جا چکی ہے۔ ایک ماہ تک مزید 800 ایکڑ زمین کنسورشیم کے حوالے کر دی جائے گی۔کنسورشیم میں ایک بین الاقوامی اور 10 لوکل کمپنی شامل ہیں۔۔

کاشف قریشی کا مزید کہنا تھاکہ تمام اندرونی ڈویلپمنٹ کنسورشیم کی ذمہ داری جبکہ بیرونی ڈویلپمنٹ روڈا کر کے دے گا۔روڈا سیوریج ، ایکسس روڈ ، سیوریج، بجلی ، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔

Back to top button