عمران خان کرپشن کے میگا اسکینڈلز میں مجرم ڈکلیئر ہیں، عظمٰی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پخونخواہ برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی بل میں نہیں چھپے جن کو کھونٹی ڈال سے باہر نکال لیا جائے گا۔ عمران خان کرپشن کے میگا اسکینڈلز میں مجرم ڈکلیئر ہیں۔

امید ہے وزیر اعظم نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں گے، بلاول بھٹو

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے بیرسٹر سیف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ایک جعلی انقلاب نو مئی کی ناکام بغاوت سے بھی لانے میں بری طرح ایکسپوز ہوئے ہیں۔ اپنے جرائم اور ناکام بغاوت کا ملبہ اب مریم نواز پر مت ڈالیں۔ انہون نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں شاہانہ سہولیات میسر ہیں،انہوں نے کہا کہ  نو مئی کے مقدمات میں زیر حراست خواتین اپنے جرائم کی سزا بھگت رہی ہیں۔  عید کے روز بھی آپ اپنی نفرت انگیزی اور حسد چھپانے میں ناکام رہے ہیں، پہلے آپ لوگوں کی باتوں پر ہنسی آتی تھی لیکن اب خیبر پختونخواہ کے لوگوں کے مقدر پر رونا آتا ہے۔

Back to top button