پنجاب میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر سے مہنگا ہونے لگا

آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

گندم کی نئی فصل آنے پر  آٹے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک مرتبہ پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لاہور اور راولپنڈی ڈویژنز میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

تحریک انصاف کا عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

20 کلو  آٹےکا تھیلا لاہور میں 1650 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے اور راولپنڈی میں 1850 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 10 کلو  آٹےکا تھیلا 800  روپے سے بڑھ کر 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے ہوا، لاہور میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہوگئی ہے۔

Back to top button