پی ٹی آئی نے امریکی کی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرارداد کی حمایت سے انکار کردیا

پی ٹی آئی نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرارداد کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد لائی گئی تو حمایت نہیں کریں گے۔

عدالت کا ینگ ڈاکٹرز کو فوری ہڑتال ختم کرنے کا حکم

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے نہ قرارداد دیکھی نہ ہی کسی حکومتی قرارداد کی حمایت کریں گے، حکومت اعتماد میں نہیں لیتی تو ہم کسی بھی قرارداد کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سمیت عالمی مبصرین نے پاکستانی الیکشن پر کیا رپورٹ دی وہ بھی بتایا جائے۔

Back to top button