تھائی لینڈ میں مکڑی کی نئی قسم دریافت کر لی گئی

تھائی لینڈ کے مشہور یوٹیوبر نے بانس میں رہنے والی مکڑی کی نئی قسم دریافت کرلی، نئی قسم بانس کے اندر چھپ کر رہتی ہے۔
معروف یوٹیوبر خود بھی حشرات کی معلومات رکھتے ہیں لیکن انہوں نے تصاویر اور ویڈیو کیڑے، مکوڑوں کے ایک ماہر کو بھیجی۔
مکڑی ایک نائی دریافت ہے اور اس سے قبل سائنسی لٹریچر میں اس کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔
مکڑی کی نئی قسم بانسوں کے اندونی کھوکھلے حصہ میں ہی رہتی ہے اور اپنی خوراک کے وقت باہر نکل کر دوبارہ اپنے گھر چلی جاتی ہے۔
