پاکستانی دباؤ کے بعد اے سی سی کی متبادل ریفری تعینات کرنے کی تجویز

پاکستان کی جانب سے پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) معاملے کے حل کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو ریفری کے عہدے سے نہ ہٹایا گیا تو پاکستان آئندہ میچز کھیلنے سے انکار کر دے گا۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی سی تنازع کو ختم کرنے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی کے سامنے چند تجاویز رکھی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹانے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی جگہ رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران ریفری کے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ریفری کی تبدیلی نہ ہونے کی صورت میں وہ ایشیا کپ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کرے گا۔

Back to top button