علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملے کے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایاکہ پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا لیکن علی امین گنڈاپور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

بعد ازاں عدالت نےشامل تفتیش نہ ہونے پر علی امین،حماد اظہر،سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ عدالت نے تمام افراد کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

بلاول نے جلسے میں جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی،سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا:راناثناللہ

واضح رہےکہ لاہور کے تھانہ مستی گیٹ کی پولیس نے علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Back to top button