مساجد، عبادت گاہوں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت

اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے مساجد میں عبادت سے متعلق ایس او پیز کا اعلان کر دیا۔
این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ ماسک اور 6 فٹ کے سماجی فاصلے کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مساجد سے جائے نماز اور قالین ہٹا دی جائیں گی، بزرگ افراد کو گھروں میں عبادت کی ہدایات جاری، جبکہ نمازیوں کی حاضری کم رکھی جائے گی، گھروں سے وضو کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا۔
جمعے کا خطبہ مختصر کر دیا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں اگلے دو ہفتوں کے دوران ٹیسٹ کی شرح میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا اور خاص کر ان شہروں میں جہاں وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے، مثبت کیسز کی شرح والے سکول ایک ہفتے کیلئے بند کر دیئے جائیں گے۔
ٹھٹھہ میں تیز ہوائوں سے تباہی، 38 ماہی گیر ڈوب گئے
این سی او سی نے کہا کہ صوبائی اکائیاں سکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلائیں اور 12 سال سے بڑی عمر کے بچوں کی 100 فیصد ویکسینیشن یقینی بنائیں۔
