ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت نے فائنل کیلئے ٹیموں کو حتمی شکل دیدی

ایشیا کپ 2025 کا فائنل آج شام دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں کی حتمی الیون کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے اسٹیڈیم ہاؤس فل ہوگا اور شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کی امید ہے۔

پاکستانی ٹیم میں حسن نواز کی واپسی کے امکانات ختم ہو گئے ہیں، تاہم صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے بہتر فائدہ اٹھایا جا سکے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے مثبت خبر یہ ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ قرار دیے گئے ہیں اور فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ادھر بھارتی ٹیم کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس سے متعلق تمام خدشات ختم ہو چکے ہیں۔ ابھیشک شرما، جو ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں، مکمل طور پر فٹ ہیں، جبکہ تلک ورما بھی فائنل کے لیے دستیاب ہیں۔

بھارتی ٹیم میں جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی یقینی بتائی جا رہی ہے، جس سے بھارت کی بولنگ اور آل راؤنڈ صلاحیتوں کو بڑا سہارا ملے گا۔

Back to top button