سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بابر، شاہین، رضوان اے کیٹیگری میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق قومی کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ اے کیٹیگری میں شامل ہیں، معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد اضافے کی اطلاعات ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوں گے، 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا، معاہدے میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے، جس میں دیگر کنٹریکٹس بھی اکٹھے کر دیئے گئے ہیں۔کیٹیگری بی میں فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق شامل ہیں، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان کو بھی کیٹیگری بی میں شامل کیا گیا ہے، آل راؤنڈر عماد وسیم اور عبداللّٰہ شفیق کو کیٹیگری سی دی گئی ہے، کیٹیگری ڈی میں فہیم اشرف، حسن علی افتخار احمد، احسان اللّٰہ اور محمد حارث کو جگہ دی گئی ہے۔

وسیم جونیئر، صائم ایوب، سابق کپتان سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل بھی ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں، شاہنواز دہانی، شان مسعود ، اسامہ میر اور زمان خان بھی کیٹیگری ڈی کا حصہ ہیں، ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ون ڈے میں 25 فیصد اور ٹی ٹوینٹی میں ساڑھے 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو 2 غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر 50 فیصد انٹرنیشنل میچ فیس ملے گی، 3 سالہ کنٹریکٹ کے دوران ہر 12 مہینے بعد کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے کرکٹرز میں اظہر علی، فواد عالم، نعمان علی اور عابد علی شامل ہیں، یاسر شاہ، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر اور زاہد محمود کو بھی نئے سینٹرل کنٹریکٹ

کیا ریاست کو عمران خان پر پھر لاڈ آرھا ھے؟

سے ڈراپ کردیا گیا، جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری کو ختم کر دیا گیا۔

Back to top button