بجٹ میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے بجٹ میں ٹیکس نیٹ سے باہر افراد پر مخلتف قسم کی پابندیاں لگانے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس پر پابندی لگانے، غیر منقولہ جائیداد منتقل کرنے پر پابندی،کاروباری جگہ کو سیل کرنےکا اختیار دینے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

ایف بی آر کو غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے،غیر رجسٹرڈ افراد کو گاڑیوں کی خریداری،رجسٹریشن، بکنگ پر پابندی کا اختیار دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

غیررجسٹرڈ افراد کےلیے رکشہ،موٹر سائیکل،ٹریکٹرز اور 800 سی سی تک کی گاڑی کی خریداری پر پابندی کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ٹیکس نیٹ سے باہر موجود افراد کے بینکنگ لین دین کو محدود کرنےکا منصوبہ ہے، آمدنی کے گوشواروں میں قریبی خاندانی افراد کی تفصیلات شامل کی جائیں گی، گوشواروں میں والدین،شریک حیات، 25 سال سےکم عمر بیٹے کی تفصیلات شامل کی جائیں گی۔

بجٹ 2025- 26 : پی ٹی آئی کا ایوان میں احتجاج کا فیصلہ

انکم ٹیکس گوشواروں میں غیرشادی شدہ یا بیوہ بیٹی کی تفصیلات بھی شامل کی جاسکیں گی،فائلر،نان فائلر کی کیٹیگری ختم،اہل اور نا اہل افراد کی کیٹیگری متعارف کرانےکی تجویز سامنے آئی ہے۔

Back to top button