کافی پینے سے الزائیمر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے

کافی کا باقاعدہ استعمال دماغی انحطاط کے امراض مثلاً ڈیمنشیا اور الزائیمر کو ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔

آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق کے قومی پروگرام کے تحت یہ مشاہدات جمع کئے ، کافی کے استعمال کے حوالے سے سروے میں 200 سے زائد آسٹریلوی باشندوں نے حصہ لیا۔

تحقیق کے دوران مرکزی سائنسدان ڈاکٹر سمانتھا گارڈنر نے کافی اورکئی اہم بایومارکر کا جائزہ لیا ہے ، زیادہ کافی پینے والے افراد میں اکتسابی خرابی کا رحجان قدرے کم دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آگ بجھانے والا انوکھا دستی بم
دوسری جانب کافی پینے سے دماغی افعال مثلاً کام کرنے کی صلاحیت، منصوبہ بندی، خود پر کنٹرول اور توجہ بھی بڑھتی ہے۔

Back to top button