کرونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی، کراچی میں شرح 19 فیصد

ملک میں کرونا کی پانچویں لہر میں شدت، مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد کے قریب پہنچ گئی، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 49 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 ہزار 357 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز مزید 17 افراد کا کرونا سےانتقال ہوا جبکہ کرونا کے 12 سو مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، دوسری جانب کراچی کے بعد اسلام آباد میں کرونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 22 فی صد پر جا پہنچی، محکمہ صحت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 12 علاقوں کی 19 گلیوں میں فوری سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 19 فیصد رہی، محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کرونا مثبت آنے کی شرح 40.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جہاں 4779 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1944 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حیدرآباد میں کیسز کی شرح 21.53، اسلام آباد 22.30 ، پشاور 23.89 اور لاہور میں کیسز کی شرح 15.83 فیصد ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 12.50 فیصد، مظفرآباد 29.41، کوئٹہ 7.19 اور گلگت میں شرح 9.65 فیصد رہی۔

نور مقدم قتل کیس کے متعلق آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ

Back to top button