پنجاب میں بجلی کے بلوں پر ریلیف پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے : اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ ریلیف دیناہر صوبے کاحق ہے پنجاب نے 14روپے ریلیف دیاہے تو ہم اسے دوسرے صوبوں پر زبردستی لاگو نہیں کرسکتے یہ ان کی صوابدید ہے، پنجاب کےریلیف پرتنقید کرنا سمجھ میں نہ آنےوالی بات ہے ہمارے پیپلز پارٹی سے اچھے تعلقات ہیں اس کے ساتھ ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ جو حل طلب نہ ہو۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ںے کہاکہ یہ ملک کلمہ کے نام پر بنا، اللہ کریم روز قیامت تک اس کی حفاظت کرے،نواز شریف نے1999ء میں اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، پاکستان ایک میزائلی قوت بھی بن چکاہے اب اسےمعاشی قوت بناناہے۔
تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے : عطا تارڑ
اسحٰق ڈار نےکہا کہ اگر ملک کےحالات چند سال قبل خراب نہ کیے جاتے تو ملک بہترہوتا، 2017ء تک ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا اس کےبعد جو ہوا وہ سب کےسامنے ہے،اب رونے دھونے کاوقت نہیں ہے، بدقسمتی ہےکہ جو ملک ترقی کر رہا تھا وہ پیچھے چلاگیا۔نواز شریف کی سرپرستی میں ملک ترقی کر رہاہے، 11فیصد تک مہنگائی آچکی ہے،اس ملک میں دہشت گردی کاخاتمہ ہوگا، پاکستان کی سلامتی اور اداروں پروار ہماری ریڈلائن ہے، ریڈلائن کراس کریں گے تو پھر کوئی گنجائش نہیں رہےگی۔
