پنجاب میں خواتین کیلئے ’پنک گیمز‘ کرانے کا فیصلہ

سپورٹس بورڈ پنجاب نے خواتین کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ ’’کھیلتا پنجاب پنک گیمز‘‘ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جس میں سیکرٹری اسپورٹس مظفر سیال اور ڈی جی اسپورٹس خضر افضال چوہدری بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل نے ہدایت کی کہ اکتوبر کے آخر میں شیڈول مرتب کرکے ایونٹ کی تیاریاں فوری طور پر شروع کی جائیں۔
فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ ’’پنک گیمز‘‘ میں پنجاب بھر سے 3 ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کے دستے شرکت کریں گے، اور صوبے کے تمام ڈویژنز اس ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔
