انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم ہو کر 174.98 روپے ہوگئی

پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں معمولی بہتری آئی ہے، انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 175.04 روپے سے کم ہو کر 174.98 روپے پر آ گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 196.31 روپے، برطانوی پاؤنڈ 233.54، آسٹریلین ڈالر 126.04، سعودی عربین ریال 46.64، اماراتی درھم 47.63، کویتی دینار 577.50، عمانی دینار 45446، کینڈین ڈالر 138.40 اور بحرینی دینار 464.04 ہے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177 اور قیمت فروخت 178.25 روپے رہی، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234 اور قیمت فروخت 237 رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.7 اور قیمت فروخت 47.2 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.3 اور قیمت فروخت 48.8 روپے رہی۔
