دھن چرانے پر نرملا کا کوک سٹوڈیو پروڈیوسر کو10کروڑ کا نوٹس

معروف میوزک سیزن کوک سٹوڈیو 14 کے پروڈیوسر زلفی خان کو سندھ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور موسیقار نرملا مگھانی نے اپنی دھن چوری کرنے کے الزام میں 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
قانونی نوٹس میں نرملا مگھانی کے وکیل نے زلفی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 14 جون 2021ء کو میری موکل نے آپ کو بذریعہ واٹس اپ ’تو میرا رانجھا‘ کی دھن بھیجی جو وائس نوٹ موجود ہیں، بعد ازاں آپ کی جانب سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔
وکیل نے کہا کہ 14 جنوری 2022ء کو جب کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا گانا ’تو جھوم‘ ریلیز کیا گیا تو نرملا پریشان ہوگئیں، اس گانے میں وہی دھن استعمال کی گئی تھی جو نرملا نے آپ کو ’تو میرا رانجھا‘ کی صورت میں بھیجی تھی۔
سگریٹ نوشی کی ویڈیو کے بعد علیزے کو کیا آفر ہوئی؟
کاپی رائٹس قانون آپ کو کسی کی دھن بغیر اجازت ٹیلی کاسٹ، براڈ کاسٹ یا یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ایسا کرنے سے قبل آپ کو اجازت لینا لازمی ہوتی ہے۔
