پی ایس ایل سے قبل وسیم اکرم، وہاب ریاض، حیدر علی کرونا کا شکار

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے لگی، سابق کپتان وسیم اکرم، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور بلے باز حیدر علی کرونا کا شکار ہوگئے۔

عُمان میں ہونے والی لیجنڈز لیگ سے واپسی پر کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، کرونا وائرس سے متاثرہ کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

پشاور زلمی کے دو کھلاڑی کامران اکمل اور ارشد اقبال میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی، دونوں کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کیا تھا۔

پاکستانی کپتان بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر قرار

کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے باعث آنے والی وبا کی پانچویں لہر سے بچاؤ کے لیے پی سی بی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میں پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم بھی شامل ہیں۔

Back to top button