پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں مریم نواز کا نام

ملک میں مختصر طرز کے کرکٹ میلے پی ایس ایل 7 کے ترانے کو ریلیز کر دیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں مریم نواز کا نام آنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔
آفیشل ترانے کی ویڈیو کے ایک سین میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام بھی سامنے آتا ہے جو ممکنہ طور پر غیر دانستہ طور پر ہوا ہے۔
ترانے کی ویڈیو کے 35 ویں سیکنڈ میں گلی کوچوں میں کرکٹ کے متوالے بچوں کو بھاگتا دکھایا گیا ہے ، ایک سیکنڈ کے اس سین میں دیوار پر ترقیاتی کام کے افتتاح کی تختی پر مریم نواز کا نام درج ہے۔
مریم نواز کے ساتھ لاہور کے علاقے مزنگ کے حلقے سے رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے ماجد ظہور کا نام بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
