پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانافضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری اور بلال کیانی شریک ہوئے۔

نیشنل پارٹی کے عبدالمالک، آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی نے شرکت کی، جمعیت علماءاسلام کے حافظ عبدالکریم اور حافظ حمداللہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، ان کے علاوہ اجلاس میں احسن اقبال، مریم نواز اور شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور لانگ مارچ کے اسلام آباد میں قیام کو بھی خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، سربراہی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت اسٹیئرنگ کمیٹی کی 8 سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

نور مقدم قتل کیس کے متعلق آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ

اسٹیرنگ کمیٹی نے تجویز دی کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کرنا چاہتی ہے تو اجازت دے دی جائے، لانگ مارچ میں تاخیر یا تاریخ تبدیلی سے اچھا تاثر نہیں جائے گا، پی ڈی ایم سربراہی اجلاس نے صدارتی نظام کو مسترد کر دیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ ہر صورت ہوگا، ملک میں‌کھاد کا بحران ہے، خلائی تجویز گردش کر رہی ہے، ہم ایسے الیکشن کو تسلیم نہیں کریں گے، لانگ مارچ کامیاب کر کے حکمرانوں‌ سے نجات پائیں‌ گے۔
انھوں‌ نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ملک کی ریٹنگ کو کمزور ظاہر کیا ہے، ہم نے ملک کی بقا کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑیں گے۔

Back to top button