میر شکیل الرحمن کی بریت کے خلاف مسودہ تیار

نیب نے جیو میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن اور ان کے دیگر دو لوگوں کیخلاف 34 سال پرانے غیرقانونی زمین الاٹمنٹ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے مسودہ تیار کر لیا، نیب بریت کا فیصلہ رواں ماہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گا۔
احتساب عدالت نے پیر کے روز جنگ گروپ کے ایڈیٹر اِن چیف اور ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ہمایوں فیض رسول اور ڈائریکٹر آف لینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میاں بشیر احمد کو اس کیس میں بری کیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے استغاثہ کے اہم گواہان کے بیانات کا جائزہ لینا ابھی باقی ہے، کیس کا فیصلہ اس وقت تک میرٹ پر نہیں ہوسکتا جب تک عدالت کے سامنے استغاثہ کو گواہان اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا مساوی موقع نہ دیا جائے۔
اب حکومت نے نواز شریف کی کون سی ویڈیو وائرل کی ہے؟
مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے اپنا دراصل عدالتی ذہن استعمال نہیں کیا اور غلطیاں کیں، نیب کا کیس مارکیٹ قیمت کے بجائے ریزرو قیمت کی ادائیگی سے متعلق نہیں تھا۔
نیب کا کہنا ہے کہ عوامی سہولت کی چیزیں جیسے سڑکوں کو الاٹ کرنا اختیارات کا غلط استعمال قرار دیا جا سکتا ہے، جیسا کہ کیا کوئی سڑک کی مسابقتی مارکیٹ قیمت پیش کر کے مال روڈ کو خرید سکتا ہے؟
