ECPکے ممبر پنجاب نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر دستخط کر دیئے

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے ممبر پنجاب بابرحسن بھروانہ نے توشہ خانہ کیس کے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے، جس کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نا اہل اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ نہیں جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے اور انہوں نے آج دستخط کیے۔

باخبر ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی اہلیہ ڈینگی کے باعث علیل ہیں، الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم نے جھنگ جا کر ممبر پنجاب سے دستخط کروائے جس کے بعد کل توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کا امکان ہے۔

Back to top button