انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی

انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ شائع کر دی ہے، رپورٹ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستیں 22 ہیں، کراچی میں سندھ اسمبلی کی47 نشستیں ہیں، ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن یعنی 26 اکتوبر تک جاری رہے گی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقے کا ووٹر کر سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک اعتراضات پر فیصلے کرے گا، اعتراضات جمع کروانے والے کیلئے لازم ہے کہ متعلقہ حلقے کا ووٹر ہو، ضلع کے نقشے الیکشن کمیشن سے قیمت ادا کر کے لیے جا سکتے ہیں، اعتراضات
بذریعہ کوریئر، ڈاک اور فیکس وغیرہ قابل قبول نہیں ہوں گے۔
