اتر پردیش کا ہر شہری سوا لاکھ کا مقروض نکلا

بھارتی اتر پردیش کا ہر شہری سوا لاکھ روپے کا مقروض بن گیا۔ بھارتی ریاست کا قرض پانچ سال میں 6 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر 9 لاکھ کروڑ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی قرضہ گزشتہ پانچ برسوں میں 6 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر 9 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اتر پردیش کی آبادی تقریباً 24 کروڑ ہے اور یہاں گزشتہ آٹھ برس سے یوگی ادتیہ ناتھ وزیراعلیٰ ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے یوگی ادتیہ ناتھ کو ’گڈ گورننس کا مہا گرو‘ قرار دیا تھا، تاہم سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت اتر پردیش کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریاست میں ہر بچہ پیدا ہوتے ہی مقروض ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ اگر یہی مہا اور اچھی حکمرانی ہے تو ریاست کو قرضوں کے گڑھے میں کون دھکیل رہا ہے؟

واضح رہے کہ اگر اتر پردیش ایک آزاد ملک ہوتا تو یہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک شمار ہوتا۔

Back to top button