جی جی حدید منشیات برآمد ہونے پر گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید سے منشیات برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کرنے کے بعد جرمانہ کر کے رہا کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ جی جی حدید 10 جولائی کو نجی طیارے پر کیمن آئی لینڈ اپنی دوست کے ہمراہ پہنچی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر تلاشی لینے پر ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق جی جی حدید اور ان کے ساتھ آنے والی دوست  کے سامان سے مبینہ طور پر کسٹمز حکام کو منشیات اور اسے استعمال کرنے والی چیزیں ملی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تلاشی کے بعد دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے کچھ دیر بعد ضمانت پر ان کو رہا کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں افراد کے پاس سے ملنے والی منشیات کی مقدار

سانحہ 9مئی کے ملزمان کا ٹرائل منصفانہ ہونا چاہیے،چیف جسٹس

انتہائی کم تھی۔

Back to top button