ٹماٹر سے متعلق بیان سنیل شیٹی کو مہنگا پڑ گیا

نامور بھارتی اداکار سنیل شیٹی کےلیے بھارت میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے بیان مہنگا پڑ گیا، جس کے بعد انہیں اب اس کی وضاحت بھی دینی پڑ گئی۔ سنیل شیٹی نے ایک انٹرویو میں ملک میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹماٹر کی قیمت آسمان چھو رہی ہے اس لیے میں آج کل کم ٹماٹر کھاتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ سوچتے ہوں گے کہ میں سُپر اسٹار ہوں اس لیے یہ چیزیں مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتی ہوں گی، تو یہ سچ نہیں ہے ہمیں بھی ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں زیادہ تر سبزیاں موبائل ایپ سے منگواتا ہوں، آپ حیران ہوں گے کہ وہاں سبزیوں کی قیمتیں مارکیٹ سے کم ہیں۔
سنیل شیٹی کے مذکورہ بیان کو کسان مخالف تصور کرتے ہوئے انہیں تنقید کا
الیکشن کے قریب عمران کیخلاف عدالتی شکنجہ کسا جانے لگا
نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب انہوں نے اسکی وضاحت جاری کی ہے۔
